Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

Misc

Technology

» » ویوو نے پہلا گیمنگ فون متعارف کرادیا ہے

ویوو نے پہلا گیمنگ فون متعارف کرادیا ہے

vivo iqoo


 چین کی کمپنی ویوو کے سب برانڈ آئی کیو او او نے اپنا گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ویوو آئی کیو او او میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز بھی موجود ہیں۔مگر ایک ورڑن 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے اور کمپنی نے فون میں تھری ڈی گلاس باڈی دی ہے جبکہ بیک کور میں ورٹیکل ایل ای ڈی پٹی موجود ہے جو درمیان میں جگمگاتی ہے۔6.41 انچ کے ڈسپلے میں 2340×1080 پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ بھی اسکرین پر موجود ہے۔اس ڈیوائس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ ایپ ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل، دوسرا 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا جبکہ تیسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ 44 واٹ سپر فلیش چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیوائس 45 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔مگر یہ سپورٹ 6 جی بی ریم والے ورڑن میں موجود نہیں۔فون میں سپر لیکوئیڈ کولنگ ٹیکنالوجی اور ویپر چیمبر دیا گیا ہے تاکہ دیر تک گیمز کھیلنے پر بھی فون گرم نہ ہو۔فون میں میوٹی ٹربو نامی گیمنگ فیچر بھی موجود ہے جو کہ گیمنگ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے

رائے غلام عباس کھرل GMURDUNEWS

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

پنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ملتان پریس کلب(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ملتان پریس کلب(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں